رتوڈیرو تا گوادرموٹروے دسمبر تک آپریشنل کر دی جائے گی

پاکستان کی طویل ترین رتو ڈیرو تا گوادر موٹروے ایم 8 رواں سال دسمبر تک آپریشنل کر دی جائے گی جس سے خضدار، آواران، خوشاب، تربت اور گوادر لنک ہو جائیں گے۔
ایم 8 موٹروے کی تکمیل سے ملحقہ آبادی کے مکینوں کو آسان سفری سہولتوں کے ساتھ تجارتی فوائد بھی حاصل ہوں گے، ایم 8 موٹر وے کی لمبائی893کلومیٹرہے اور یہ پاکستان کی طویل ترین موٹر وے ہے، ایم 8 رتو ڈیرو سندھ سے شروع ہو کر بلوچستان میں داخل ہوتی ہے جوحضدار، آواران، خوشاب، تربت سے گزرتی ہوئی گوادر سے جا ملتی ہے، اس موٹروے پر گزشتہ کئی سال سے کام جاری ہے، یہ تجارتی اور سفری سہولتوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل موٹر وے ہو گی۔

Comments