عید قرباں پر گوشت خوری اور صحت مند رہنے کے طریقے

 
عید قرباں اور گوشت خوری لازم و ملزوم ہیں لیکن گوشت کی بسیار خوری سے پرہیز کے علاوہ چند حفاظتی تدابیر آپ کی صحت و زندگی کی ضامن ہوسکتی ہیں۔
طبی ماہرین صحت مند انسان کے لیے گوشت کی مناسب مقدار کی حد 100 گرام بتاتے ہیں لیکن عید قرباں ایک ایسا تہوار ہے جس میں صحت مند افراد کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی اوسط مقدار سے زیادہ گوشت استعمال کر لیتے ہیں جو کسی عارضے میں مبتلا ہوں۔
گوکہ گوشت عید الاضحی کا تحفہ ہے مگر ہر وہ شے جو اعتدال سے تجاوز کر جائے، نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہے۔ ایسے میں خاتون خانہ کو چاہیے کہ وہ گھر کے تمام افراد کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ بقر عید اور اس کے پکوانوں کا بھرپور لطف بھی اٹھایا جا سکے اور صحت سے متعلقہ خطرات سے بچنے کی بھی ہر ممکن کوشش کی جا سکے۔
عموماً بقر عید کے موقع پر خوب چٹ پٹی ڈشز کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں روغن، سرخ مرچوں اور گرم مسالوں کی بھرمار ہوتی ہے۔ قربانی کے گوشت میں قدرتی روغن موجود ہوتا ہے، لہٰذا تیل اور مصالحوں کی مقدار کم سے کم استعمال کریں۔ سرخ مرچوں کے بجائے ہری مرچیں کاٹ کر یا پیس کر استعمال کریں۔ دَم پر کُٹا ہوا زیرہ بھون کر ضرور ڈالیں۔ یہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔ گوشت کو جلدبازی میں پکانے کی بجائے اندر سے خون کو مکمل طور نکلنے دیں ورنہ اس سے کئی بیماریاں لاحق یوسکتی ہیں مثلاً بدہضمی اور پیٹ کا درد وغیرہ۔Read More

Comments